مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر کی طرح اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستان کے سفارت سمیت تمام کونسل خانوں میں جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے نہایت پر وقار تقریبات منعقد کی گئیں۔
یوم آزادی پاکستان کے جشن کی تقریب 14اگست بروز پیر 2022ء صبع 10 بجے سفارت خانہ پاکستان میں منعقد کی گئی۔
تقریب کا آغاز تلاوت ِقرآن پاک سے کیا گیا اور بعد ازاں پرچم کشائی کی رسم نہایت عقیدت واحترام سے انجام پائی۔تقریب میں ایران میں مقیم پاکستانیوں سمیت اسلامی جمہوری ایران کے معزز مہمانان گرامی بھی شریک رہے۔
آپ کا تبصرہ